بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا صارفین کے رویے پر اثر اورپاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا صارفین کے رویے پر اثر اورپاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے صارفین کے رویے پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک تحقیقی سروے کیا۔ مجموعی طور پر ۱۱۸۰  جواب دہندگان اس اسٹڈی کا حصہ تھے جس کے لیے پاکستان کے ۱۰ بڑے شہروں کے ۱۰۰۰ سے زیادہ گھرانوں سے رابطہ کیا گیا۔ نتیجہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے توانائی کا استعمال  تیزی کے ساتھ عوام کی استطاعت سے باہر ہو رہا ہے جس کے باعث  اس کے استعمال کے انداز پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ یہ تشویشناک رجحان تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی وصولی میں بھی تیزی سے کمی کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے جنریشن کمپنیوں سے بجلی کی خریداری کی ادائیگی، تقسیم کے نیٹ ورک کو برقرار رکھنے اور قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

Download PDF

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے