جامعہ کراچی اور آئی پی ایس کے مابین اشتراک عمل کے لیے یادداشتِ مفاہمت پر دستخط

جامعہ کراچی اور آئی پی ایس کے مابین اشتراک عمل کے لیے یادداشتِ مفاہمت پر دستخط

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس)، اسلام آباد اور جامعہ کراچی نے پاکستان میں پالیسی امور پر تحقیق، مکالمے اور اشاعت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے اپریل 7، 2021 کو ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ دونوں اداروں کے مابین ویڈیو لنک کے زریعے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، آئی پی ایس کے چئیرمین خالد رحمٰن، جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر عالیہ رحمٰن، آئی پی ایس کے وائس چئیرمین ایمبیسیڈر (ر) سید ابرار حسین اور جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ نے یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد عراقی، خالد رحمٰن، ڈاکٹر عالیہ اور سید ابرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے پالیسی اسٹڈیز کے شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یادداشت مفاہمت دستخط کرنے سے قبل جامعہ کراچی کی آئی پی ایس کے لیے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ثمینہ قریشی دونوں اداروں کے دیرینہ تعلقات اور اشتراک کی ممکنہ ترجیحات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے