صحت کی دیکھ بھال اور صلاحیت سازی کے اقدامات میں تعاون کے لیےآئی پی ایس اور کومینٹم کنسلٹنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

صحت کی دیکھ بھال اور صلاحیت سازی کے اقدامات میں تعاون کے لیےآئی پی ایس اور کومینٹم کنسلٹنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئی پی ایس نے 22 ستمبر 2022 کوکومینٹم کنسلٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈکے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنا ہے۔

ابتدائی طور پر تین سال کی قابل تجدید مدت کے لیے دستخط کیے گئےاس معاہدے کے دائرہ کار میں صحت سے متعلق امور کی دیکھ بھال کے لیے درکار سہولتوں کی منصوبہ بندی اوران کی ترقی، صحت کے معیار میں بہتری سے متعلق منصوبوں کا آغاز اور ان پر عمل درآمد، آگاہی کی مہم، ایڈووکیسی، تحقیق اور ترقی کے اقدامات، مشترکہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کی پیشکش، مشترکہ ورکشاپس، سیمینارز اور اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد، اور صحت کی بہتری اور تحقیق کے مختلف شعبوں سے متعلق علم اور مہارت کا باہمی اشتراک شامل ہیں۔ 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے