محمدﷺ: ان کا کردار اور طرزِعمل

Muhammad-His-Character-and-Conduct

محمدﷺ: ان کا کردار اور طرزِعمل

Muhammad-His-Character-and-Conduct

مصنف: عادل صلاحی

سال: مارچ 2019ء

صفحات: 285

جلد بندی:  غیرمجلد

ناشر:  آئی پی ایس پریس

قیمت:  900 روپے

 

تمام دنیا کے مسلمان حضرت محمدﷺ کو بنی نوع انسان کے لیے اللہ تبارک تعالیٰ کے بھیجے گئے آخری نبی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وہ طبقہ جو اللہ تعالیٰ کی رہنمائی تلے زندگی بسر کرنے کا خواہاں ہے اس کے لیے حضرت محمدﷺ کا کردار اور طرزِعمل وہ روشنی ہے جو اُس راستے کو منور کرتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موجب ہے۔ نبی ﷺ کا معجزہ یہ تھا کہ انہوں نے انسانیت کو زندگی گزارنے کا وہ نظام دیا جو اس کی جسمانی، ذہنی اور روح کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے اور ایک اعلیٰ و ارفع مقصدِ زندگی کی جانب انسان کی آرزؤں اور تمناؤں کو رُخ دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے عمل کے ذریعے یہ سب کچھ انتہائی آسان، براہِ راست اور سچائی پر مبنی طرزِزندگی کے ذریعے حاصل کرنے کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے ایک ایسی ریاست کو تعمیر کیا جو دنیابھر کے لیے سچائی، انصاف اور انسان کی آزادی کا مؤقف لیے ہوئے تھی۔ انہوں نے شہنشاہوں، بادشاہوں اور حکمرانوں کو خطوط لکھے جن میں اللہ اور اللہ کے نبیﷺ کے پیغام پر ایمان لانے کی دعوت دی۔ حالانکہ دوسری طرف وہ اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے تھے اور اس دولت و ثروت کو چھوڑے ہوئے تھے جو انہیں پیش کی گئی تھی۔ ایسے وقت میں کہ جب نبی آخرالزمان ان مصنفوں، کارٹونسٹوں اور خیر سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی کینہ پروری کا شکار بنے ہوئے ہیں جو اپنی سرسری نظر اور غلط سوچ کے باعث انہیں اپنے انداز پر پرکھنے کی جسارت کرتے رہتے ہیں، یہ کتاب محمدﷺ کے روزمرہ اور انتہائی غیرمعمولی لمحات میں سچ پر مبنی کردار کو تفصیل سے بیان  کر کے ان کی سیرت کو مزید منور کرنے کا موجب ہے۔

کچھ مصنف کے بارے میں

ڈاکٹر عادل صلاحی ایک دانشور، مصنف اور مترجم ہیں جنہوں نے اسلام کے موضوع پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں یا ان کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ وہ ماضی میں برطانیہ میں قائم مرکفیلڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن لیسٹر میں پڑھاتے رہے ہیں۔ وہ تیس سال سے زائد “Islam and Perspective” کے ایڈیٹر رہے ہیں اور سعودی عرب کے روزنامہ اخبار ’عرب نیوز‘ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے ہیں۔

 

 


Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے