پاکستان اور افغانستان کے درمیان تلخی کی کوئی گنجائش نہیں، مشترکات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: ایمبیسیڈر ابرار

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تلخی کی کوئی گنجائش نہیں، مشترکات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: ایمبیسیڈر ابرار

وائس چیئرمین آئی پی ایس ایمبیسیڈر (ر) سید ابرار حسین نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایثار ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام 25 جولائی 2024 کو  پاکستان سیمینار  سیریزز کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ سیمینار بعنوان ‘سیکیورٹی پیراڈائم اوربڑھتی ہوئی کشیدگی: پاک-افغان تعلقات اور انتخابی دیانت’ سے خطاب کیا۔

ایمبیسیڈر ابرا ر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے لیے افغانستان ایک اہم ملک ہے، اس کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے بیچ تناوً اور تلخی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمارے مشترکات ہمارے اختلافات سے بہت زیادہ اہم ہیں، انہیں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں دہشت گردی کے مسئلے سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چالیس سال بعد ایک بہت ایساموقع آیا ہے جس سے خطّے کے ممالک، بالخصوص پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہمیں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو ترجیح دینا چاہیے، کیونکہ ایسے علاقائی پراجیکٹس کی تکمیل پورے خطّے کے مفاد میں ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے