پاکستان کامیابی کی ایک داستان ہے: ڈاکٹراعجاز شفیع گیلانی

Pak70

پاکستان کامیابی کی ایک داستان ہے: ڈاکٹراعجاز شفیع گیلانی

Pak70seminar

نامورماہرِسیاسیات اور گزشتہ چار دہائیوں سے سروے کی بنیادوں پر ہونےوالی سماجی اور سیاسی تحقیق سے وابسطہ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی کے مطابقاشرافیہ کی رائے کے برعکس زیادہ ترپاکستانی عوام اپنے پاکستانی ہونے پر نہ صرف فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کی رائے میں پاکستان کامیابی کی ایک داستان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں 18 اگست 2017 کو منعقد کردہ ایک خصوصی تقریب میں کیاجس کاموضوع "پاکستان کے ستر سال: قوم، ریاست اور معاشرہ — کامیابیاں اور مواقع” تھا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف یونیورسٹیوں سےنوجوانوں اور سینئیر محققّین سمیت اسلام آباد میں مقیم دانشوروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر گیلانی کےمطابق آزادی کے ان ستر سال میں پاکستان اپنی قوم کی ترجمانی کرتا رہا ہے۔ کئی سالوں پر محیط تحقیقی تجربے کی روشنی میں پاکستانی قوم کےچیدہ چیدہ اوصاف بتاتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ:”ہم کبھی بھی علاقائی اور عالمی قوتوں کے آگےسرنگوں نہیں ہوئےاورمجموعی طور پرہم ابھی بھی اس وصف پر ڈٹے ہوئےہیں۔ ہم نے بحییثیت قوم ہمیشہ اپنی گزشتہ غلطیوں سے سیکھا ہے اوراسی وصف کی بناء پر ہم علاقائی اور سماجی عدم مساوات، غیرصحتمندانہ سیاسی تقسیم سمیت نظریاتی تعصب جیسی غلطیوں کو سدھار رہے ہیں۔ بحیثیتِ مجموعی ہم عملیت پسند لوگوں کی مانند اپنی فِکری بنیادوں پرڈٹے ہوئے ہیں جبکہ زندگی کے دیگر معاملات میں ہمارا رویہ لچک کا حامل ہے۔ ستر سالوں میں کئی اندرونی و بیرونی جنگوں کا مقابلہ کرنے کے نتیجے میں ہم ایک سخت جان قوم میں تبدیل ہوچکے ہیں اوریوں بحیثیت قوم ہم آنے والی صدی سے متعلقہ تبدیلیوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیئے پوری طرح تیارہیں”۔

آئ پی ایس کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ خالد رحمان نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے