پاکستان کی نظریاتی اساس: نفاذِ شریعت اور مدینہ کی اسلامی ریاست

پاکستان کی نظریاتی اساس: نفاذِ شریعت اور مدینہ کی اسلامی ریاست

پاکستان کی اکثریتی آبادی اسلام کو پاکستان کی بنیادی اساس سمجھتی ہے۔ تاہم،ایک حقیقی اسلامی نظام کا قیام اور اسلامی معاشرے کا فہم ملک میں ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔

 

مصنف:             پروفیسر خورشید احمد

ایڈیٹر:              خالد رحمٰن

صفحات:            248

جلد بندی:          غیر مجلّد

سال/ایڈیشن:      2021ء

زبان:              اردو

آئی ایس بی این:     978-969-448-799-1

ناشر:              آئی پی ایس پریس

 

 

 کتاب کے بارے میں

پاکستان کی اکثریتی آبادی اسلام کو پاکستان کی بنیادی اساس سمجھتی ہے۔ تاہم،ایک حقیقی اسلامی نظام کا قیام اور اسلامی معاشرے کا فہم ملک میں ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ اس معاملے میں یا تو کوئی پیش رفت ہی نہیں ہوئی ہے اور اگر کوئی ہو ئی بھی ہے تو  اسے بہت سی مشکلات  کا سامنا کرنا پڑاہے۔ بہت سے عوامل ہیں جو اس پیش رفت میں رکاوٹ بنے رہے ہیں اور ان پر نظر رکھنے کی  ضرورت ہے۔ لیکن اتنا ہی اہم یہ ہے کہ  اس کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات اور پیدا کی گئی غلط فہمیوں کا جواب دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اس موضوع  پر ہونے والے کام کو تیز تر کیا جائے اور اسے آگے بڑھایا جائے۔  

اس کتاب میں شامل پروفیسر خورشید احمد کے مضامین  در اصل  ماہنامہ ترجمان القرآن کے لیے لکھے گئے تھےجواس سلسلے میں ایک بڑی خدمت ہے۔ اگرچہ ان مضامین میں سے ہر ایک کا اپنا سیاق و سباق اور پس منظر ہے ،لیکن یہ سب پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے نفاذ کے لیے سیاسی اور قانونی جدوجہد کا محور ہیں۔ چنانچہ یہ مضامین ایک طرف اس جدوجہدسے متعلق گزشتہ چند سالوں کے تاریخی حقائق کو بیان  کرتے ہیں تو دوسری طرف اسے مزید بڑھانے کے لیے سماجی ، سیاسی ، آئینی اور قانونی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پرمشتمل’ ارمغانِ خورشید سیریز ‘کے عنوان سے آئی پی ایس  پریس کی یہ چھٹی کتاب ہے۔ اس سیریز  میں  درج ذیل کتب بھی شامل ہیں:

– دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلد اول]
– دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلددوم]
– اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش
– آئین – اختیارات کا توازن اور طرزِ حکمرانی
– پاکستانی معیشت کی صورتحال: مسائل ،اسباب اور لائحہ عمل
– آئین پاکستان: انحرافات اور بحالی کی جدوجہد

مصنف کے بارے میں

پروفیسر خورشید احمد ایک مشہور دانشور، ماہر معاشیات اورتحریک اسلامی کے کارکن ہیں۔ انہوں نے انگریزی اور اردو میں 70 سے زائد کتابیں  تحریر/تدوین/ترجمہ کی ہیں جن میں سے بہت سی  یورپی اور مشرقی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے متعدد مضامین ، سیمینار پیپرز اور لیکچرز کے ذریعے بھی علمی دنیا کے اس سرمائے میں حصہ ڈالا ہے۔

مذہب ، تعلیم و تحقیق ، معاشیات ، آئینی امور سے متعلق مشرق اور مغرب کےفلسفیوں کاعمیق تقابلی مطالعہ اورانسانیت کے مقاصد سے ان کی گہری وابستگی نے  انہیں وہ علمی تشخص عطا کیا ہے جس کے باعث وہ ان سماجی و اقتصادی اور ہمہ جہت علمی شعبوں کی سرپرست قومی اور بین الاقوامی تنظیموں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔انہیں ملائیشیا اور لوفبرو ، برطانیہ کی یونیورسٹیوں نے تعلیم ، ادب اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تین اعزازی ڈگریاں بھی دی ہیں۔ وہ حکومت پاکستان میں منصوبہ بندی ، ترقی اور شماریات کے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور طویل عرصہ سینیٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہےہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے