پاک-ایران گیس پائپ لائن اقتصادی راہداری منصوبہ کی توانائی ضروریات کے لیئے ناگزیر ہے: ایرانی سفیر

Iranian-Ambassador thumb

پاک-ایران گیس پائپ لائن اقتصادی راہداری منصوبہ کی توانائی ضروریات کے لیئے ناگزیر ہے: ایرانی سفیر

Iranian-Ambassador-speaks-at-IPS

پاک-ایران گیس پائپ لائن کو اقتصادی راہداری منصوبہ کی توانائی ضروریات اور کامیابی کےلیئےاہم قرار دیتے ہوئےایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے انکشاف کیا کہ ایران کے پاس 400 سال سے زائد گیس کے ذخائر موجود ہیں جس کے لیئے پاکستانی مارکیٹ انکی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ۱۹، ستمبر،۲۰۱۷ کو  انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا۔ تقریب کے صدارتی فرائض سابق سفیراور چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) خالد محمود نے سر انجام دیئے۔ اس موقح پر آئی پی ایس تحقیقاتی ٹیم اور سینیئر ایسوسیئٹس بھی موجود تھے۔
 اقتصادی راہداری منصوبہ کے متعلق اظہارِخیال کرتے ہوئےایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی اقدام پورے خطےکےلیئےایک کایاپلٹ منصوبہ ہے جس کو محض ایک تجارتی اور کاروباری منصوبہ کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔ مزید براں پاک-ایران گیس پائپ لائن کی تشکیل اس منصوبہ کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ایرانی سفیر کے مطابق ایران گیس پائپ لائن کو پاکستانی سرحد تک بڑھاکر اپنے حصّے کا کام آگے ہی مکمل کرچکاہےاور ہم پرامیدہیں کہ پاکستان اپنےقومی مفادات کے پیشِ نظراپنےحصّے کا کام جلد ازجلد مکمل کر لے گا۔
 ان کے مطابق ایران اور پاکستان تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے ایک ہی قوم ہیں، دونوں ممالک کےقومی مفادات اور تحفظات میں بےپناہ مماثلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نےاس امرپرزوردیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کوتجارت، توانائی، علاقائی سلامتی اور دیگرمعاملات میں مل جُل کر کام کرنا چاہیئے اس طرزکاباہمی تعاون دوطرفہ فوائد کو جنم دےگا.
اس موقح پرسابق سفیرخالدمحمود، جو کہ ایران میں سفارتی خدمات بھی سرانجام دےچکےہیں، نےکہا کہ پاکستان اور ایران نے مشکل اوقات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ بسااوقات دونوں ممالک کے تعاون کو اونچ نیچ کا سامنا بھی رہا ہے لیکن دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ہمیشہ برقرار رہے ہیں۔ ” چین کی مانند، پاک-ایران تعلقات نے بھی زمانے کے اتار چڑھاؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔”
  انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی تقدیریں آپس میں جڑی ہیں اور آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی مزید راہیں ہموار ہوں گی۔ گوادر-نوابشاہ پائپ لائن کی تعمیر سے مستقبل کے لیئے تعاون کی مزید راہیں کھلیں گی۔  
ایگزیکٹوپریزیڈنٹ آئی پی ایس خالد رحمٰن نے بھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کیا۔

سمینار بریف کے لیے:   پاک ایران تعلقات

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے