کابل: تعلیم پر مشاورتی اجلاس میں شرکت

dgafhan title

کابل: تعلیم پر مشاورتی اجلاس میں شرکت

افغانستان کی وزارتِ تعلیم کی دعوت پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے افغانستان میں تعلیمی ماہرین کی تین روزہ مجلسِ مشاورت میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ۱۶ تا ۱۸ دسمبر ۲۰۱۳ء کابل میں ہوا۔

Afhan Visit DG IPS

’’بین الاقوامی ماہرین کی تعلیمی قومی مشاورت، اسلامی تناظر میں‘‘ کے عنوان سے ہونے والے اس پروگرام میں افغانستان کے تمام اضلاع سے سات سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ پاکستان سے خالد رحمن کے علاوہ آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن اور پشاور یونیورسٹی میں پاکستان اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فخرالاسلام اور پشاور ہی سے ایک اور معروف ماہر تعلیم جناب معراج النبی نے بھی شرکت کی۔ انڈیا سے ڈاکٹر اختر الواسع اور ڈاکٹر فریدہ خانم، جن کا تعلق جامعہ ملیہ سے ہے، اس بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے ’’تعلیم اور ترقی: ایک اسلامی تناظر‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے۔ انہیں اجلاس کا اعلامیہ تیار کرنے والی کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔ یہ اعلامیہ اجلاس کے دوسرے روز افغانستان کے وزیرِتعلیم اور اجلاس کے مہمانِ خصوصی غلام فاروق وردک کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔
افغانستان میں ایک ہفتہ قیام کے دوران میں خالد رحمن نے دیگر غیر ملکی وفود کے ہمراہ افغان صوبوں لوگر اور پنج شیر کا بھی دورہ کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے