گرینڈ ایتھوپین رینائیسنس ڈیم پر سیاست

گرینڈ ایتھوپین رینائیسنس ڈیم پر سیاست

ایتھوپیا اور مصر کے درمیان گرینڈ ایتھوپین رینائیسنس ڈیم (جی ای آر ڈی) کی تعمیر پر تنازعہ اگست ۲۰۲۲ میں اس کی تیسری بھرائی کے مکمل ہونے کے ساتھ بڑھ گیا۔ ڈیم کی اس تیزی کے ساتھ بھرائی سے مصر کی قومی سلامتی کو خطرہ ہے کیونکہ اس کی ۹۰ ٪ سے زیادہ آبادی گھریلو ضروریات اور زرعی سرگرمیوں کے لیے دریائے نیل پر انحصار کرتی ہے۔ ایتھوپیا نے ۲۰۰۹ میں خفیہ طور پر جی ای آر ڈی کی تعمیر کی منصوبہ بندی شروع کی جسے پروجیکٹ X کہا گیا۔
یہ ۲۰۱۱ تھا جب ایتھوپیا نے کھلے عام اپنے تارکین وطن اور مقامی آبادی کے مالی تعاون سے اس کی تعمیر کا آغاز کیا۔ ان افراد نےاس عظیم منصوبے کو شروع کرنے کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دی تھی، جسے ایتھوپیا میں قومی تجدید کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔

Download PDF

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے