آئی پی ایس میں2020 کے لیے نان ریزیڈنٹ فیلوز کی شمولیت

آئی پی ایس میں2020 کے لیے نان ریزیڈنٹ فیلوز کی شمولیت

پاکستان کے اندر ’مقامی‘ فریم ورک میں پالیسی پر مبنی تحقیق، بات چیت اور انسانی ترقی کو فروغ دینے اور پالیسی ریسرچ کمیونٹی کی تشکیل کے  لیےآئی پی ایس نے دسمبر 2020ء سے ایک نان ریزیڈنٹ فیلوشپ (NRF) پروگرام شروع کرنے  کا آغاز کیا ہے۔

 IPS-NRFs Dec 2020

 اس پروگرام میں پورے پاکستان سے مختلف یونیورسٹیوں کے 10-12 سینئر تعلیمی ماہرین  اور ریسرچ سپروائزر کو ساتھ لے کر انہیں حکومت کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ  پالیسی اورریسرچ کے درمیان موجود خلاءکو  دور کیا جا سکے۔یہ این آر ایف ایک سال کی قابل تجدید مدت تک آئی پی ایس سے وابستہ رہیں گے۔ وہ پالیسی کے حلقوں سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے طے شدہ موضوعات اور تحقیقی عنوانات پر کام کرنے کے لیے اپنے تحقیقی طلباء کو بھی اپنے کام میں شامل کریں گے۔

معزز ماہرین تعلیم جو  اب تک انسٹی ٹیوٹ کے این آر ایف پروگرام میں شامل ہوئے ہیں ان میں   ڈاکٹر تغرل یامین ،ایسوسی ایٹ ڈین، سنٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی  (CIPS)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد؛ ڈاکٹر عبد الصبور،  پروفیسر اور سربراہ شعبہ اکنامکس پیر مہرعلی شاہ  یونیورسٹی  آف ایرڈ ایگریکلچر راولپنڈی؛   ڈاکٹر ملیحہ زیبا خان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ بین الاقوامی تعلقات، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)  اسلام آباد  اور ڈاکٹر  فیصل جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ بین الاقوامی تعلقات، فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FUUAST) کراچی شامل ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے