ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کی بحریہ یونیورسٹی کی کارپوریٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

DGIPS in Bahria

ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کی بحریہ یونیورسٹی کی کارپوریٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

 DGIPS in Bahria Univ advisory meeting

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن یونیورسٹی کی کارپوریٹ ایڈوائزری کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے 30دسمبر 2016ء کو اس کی میٹنگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں یونیورسٹی کی کارپوریٹ مینیجمنٹ اور تعلیمی امور کے اہم پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میں ڈی جی آئی پی ایس کے ساتھ شرکت کرنے والے دیگر افراد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز کے ڈاکٹر اشتیاق احمد، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں شعبہ علم بشریات (Anthropology) کے سربراہ ڈاکٹر عابد غفور چوہدری، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے شعبہ ڈویلپمنٹ سٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر ذوالفقار علی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد وقاص اور وزیراعظم آفس کی میڈیا ریسرچر سدرہ ریاض شامل تھیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے