نمل کے ارکان کا آئی پی ایس کا دورہ ۔

نمل کے ارکان کا آئی پی ایس کا دورہ ۔

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے شعبہ اسلامی فکر و ثقافت کے وفد میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مستفیض احمد علوی، ڈاکٹر ریاض احمد سعید، اسسٹنٹ پروفیسر اور فوکل پرسن ریسرچ اینڈ کولیبریشن، ڈاکٹر نصر اللہ قریشی، لیکچرر اور فوکل پرسن، بی ایس ریسرچ، حافظ محمد عاصم، لیکچرر اور کوآرڈینیٹر، بی ایس پروگرام، اور ڈاکٹر عمر فاروق، لیکچرر اور اسٹوڈنٹ ایڈوائزر،  نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے آئی پی ایس کا دورہ کیا۔

یہ دورہ ۲۳ جون ۲۰۲۳کو ہواجس میں آئی پی ایس کی نمائندگی پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک آؤٹ ریچ، سید ندیم فرحت، ریسرچ فیلو، اور شفق سرفراز، مینیجر آؤٹ ریچ نے کی۔

اس موقع پر تحقیق اور پالیسی کے درمیان رخنہ کو ختم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےڈاکٹر فخر الاسلام نے کہا کہ آئی پی ایس تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی کے حلقوں کے ساتھ بھی متعدد سطحوں پر سرگرم عمل ہے، جس کا مقصد ملک میں تعلیمی تحقیق اور پالیسی سازی کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ آئی پی ایس مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور پریکٹیشنرز کے ذریعے نوجوان محققین اور اسکالرز کی تحقیقی صلاحیت کو بہتر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر علوی نے آئی پی ایس کے پروموٹینگ اندیجینس پالیسی ریسرچ انیشیٹو (پپری) اور اس میں تحقیقی طلباء کے ساتھ برین سٹورمنگ سیشنز، انٹرن شپ کے مواقع اور ،  آئی پی ایس کے زریعہ طلباء کی تحقیق کی اشاعت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے