ECO کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان پور کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی

54277869 2251397411616873 1232522182203015168 o

ECO کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان پور کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی

 54277869 2251397411616873 1232522182203015168 o

آئی پی ایس کی طرف سے انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) تجمل الطاف نے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO)  کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان پور کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی جس کا انعقاد 14 مارچ 2019ء کو انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز (ISSI) اسلام آباد نے کیا تھا۔

سلیمان پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ECO Vision 2025 اسلام آباد سربراہ کانفرنس کی اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر تیز رفتار ترقی کے حصول کے لیے میٹنگ میں تعین کیے گئے اہداف اور مقاصد کے حصول میں قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

شرکاء میں اس بات پر اتفاقِ رائے تھا کہ علاقائی ترقی کے عمل میں رہنما کردار ادا کرنے کے لیے ECO جیسی اقتصادی تنظیمیں مؤثر اور بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں جبکہ ECO کے ذریعے موجود مواقع کا بھرپور استعمال اس وقت تک نہیں کیا جاسکتا جب تک رکن ممالک ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو آسان نہیں بناتے اور اقتصادی تعاون کے دائرے میں رہتے ہوئے مل کر کام نہیں کرتے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے