آئی پی ایس اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے مابین پالیسی پر مبنی ریسرچ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

fjwu logo

آئی پی ایس اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے مابین پالیسی پر مبنی ریسرچ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 MoU FJWU11

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے درمیان پالیسی پر مبنی ریسرچ، باہمی تبادلۂ خیال اور اور مطبوعاتی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے 17جولائی 2018ء کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ دونوں اداروں کے سربراہ ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور خالد رحمٰن، ایگزیکٹو پریذیڈنٹ/ڈائریکٹر جنرل، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں دونوں اداروں کے کئی افسران اور فیکلٹی کے ارکان شریک تھے۔

بیان کیے گئے میدانوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے علاوہ مفاہمتی یادداشت کے ذریعے دانشورانہ وسائل کے اشتراک، ورکشاپوں، سیمیناروں، کانفرنسوں کے انعقاد اور صلاحیتوں کی تعمیر پر مبنی سرگرمیوں کے فروغ، پالیسی سٹڈیز میں ڈپلومہ اور ڈگری پروگراموں، مشترکہ سرٹیفیکیٹ/اختیاری مضامین کی باہمی پیشکش، مشترکہ تحقیق اور مقالہ جات کی نگرانی میں تعاون، پالیسی پر مبنی کام کو فروغ دینے کے لیے اشاعتی اشتراک اور سماجی سائنس اور پالیسی سٹڈیز سے متعلقہ مضامین میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنے جیسے امور، دونوں اداروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے ایسے میدان ہیں جن پر کام کیا جائے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے