کسٹ کے والنٹیئرز کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن

کسٹ کے والنٹیئرز کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن

چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ان نوجوان والنٹیئرزکے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا جنہوں نے 1 مارچ 2022 کو انسٹی ٹیوٹ  کے ایک پرگرام میں شمولیت اختیار کی تھی جو آئی پی ایس کے والنٹیئرز پروگرام اورکسٹ(کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے وس (والنٹیئرز  ان سروس پروگرام) کی مشترکہ کوشش تھی۔

 Interactive-session-with-CUST-volunteers

چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ان نوجوان والنٹیئرزکے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا جنہوں نے 1 مارچ 2022 کو انسٹی ٹیوٹ  کے ایک پرگرام میں شمولیت اختیار کی تھی جو آئی پی ایس کے والنٹیئرز پروگرام اورکسٹ(کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے وس (والنٹیئرز  ان سروس پروگرام) کی مشترکہ کوشش تھی۔

سیشن کا مقصد نوجوان طلباء کو پیشہ ورانہ زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کے ساتھ ساتھ ان حکمت عملیوں سے آگاہ کرنا تھا جو شاندار نتائج حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

رضاکاریت پر اپنے لیکچر کے دوران، رحمٰن نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی مثالیں  دیتے ہوئے بتایا کہ اہداف کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے، کامیابی کے کیا پیرامیٹر ہوتےہیں، اور اپنے مقاصد کے حصول کے دوران جذبے اور عزم کی کیا اہمیت ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے یونیورسٹی کی کوششوں کو بھی سراہا  کہ آئی پی ایس اورکسٹ دونوں  کے والنٹیئرز پروگرام کا مقصد نوجوان طلباء کو پیشہ ورانہ کام کے ماحول سے آشنا  کرنا اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے