آئی پی ایس کی چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں نمائندگی

kr china

آئی پی ایس کی چین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں نمائندگی

 DG-IPS-in-BRI ConfChengdu thumb

آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالدرحمٰن نے انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین سٹڈیز سی چوآن یونیورسٹی چنگدو کی دعوت پر ان کے وان جی آنگ کیمپس میں 17 سے 19 دسمبر 2017ء کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس کا موضوع تھا:
“China-South Asia Communication under BRI: The Sixth China-South Asia Cultural Forum”
انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین سٹڈیز، سی چوآن یونیورسٹی اور Chinese People’s Association for Friendship with Foreign Countries (CPAFFC)  کے باہمی اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس کے فورم کا مقصد ثقافتی اور عوامی رابطے، تھنک ٹینک، تعلیمی مصروفیات، میڈیا کے درمیان تعاون، کاروبار اور باہمی امور سے متعلق تمام فریقین کے درمیان تبادلۂ خیال کی فضا قائم کرنا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے China-South Asia کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ‘Belt and Road Initiative (BRI)’ کا تصور مشترکہ تقدیر سے جڑی کمیونٹی کےساتھ منسلک ہے اور اس کا نکتۂ نظر اور کامیابی کی حکمت عملی ایک عالمی نظام کی تشکیل کا سفر ہے۔
CPEC کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے خالدرحمٰن نے جغرافیائی سیاست کے منظرنامے پر نگاہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان قوتوں کے حوالہ سے محتاط رہنا ہو گا جو رقیب کا کردار ادا کر رہی ہیں اور جو اس کثیرجہتی اور بھرپور توجہ کے حامل طویل وقتی منصوبے میں کسی بھی زیرعمل مرحلے میں پیدا ہونے والے مسئلے کو تنازعہ بنا دینے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کے موجودہ عالمی تناظر میں اس طرح کے منصوبوں کو روکنا ممکن نہیں رہا۔ مؤثر مواصلاتی حکمت عملی کے ذریعے روزگار، مشترکہ مفادات کے فلسفہ پر مسلسل زور اور منصوبے میں حتی الامکان شفافیت کو یقینی بنانے سے ہی BRI کے منصوبے کا درست رُخ متعین رکھا جا سکے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے