بیجنگ میں پاک چین تھنک ٹینک سیمینار

begin semt

بیجنگ میں پاک چین تھنک ٹینک سیمینار

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے اپنے دورۂ چین کے موقع پر 16 اور 17 دسمبر 2015ء کو بیجنگ میں ہونے والے پاک چین تھنک ٹینک سیمینار میں شرکت کی۔ اس سیمینار کا عنوان تھا: ”سدا بہار پاک چین اسٹریٹیجک تعاون و اشتراک کا جامع فروغ“۔ یاد رہے کہ یہ سیمینار 2014ء کے اوائل میں ہونے والے اسی نوعیت کے سیمینار کا تسلسل تھا۔ اُس وقت یہ سیمینار اسلام آباد میں ہوا تھا اور چینی سفارت خانے اور چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز (CIIS) نے مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کیا تھا۔

ان علمی مجالس کا مقصد دونوں ملکوں کے تھنک ٹینکس کو باہمی تبادلہ خیال کا ایک بامعنی فورم فراہم کرنا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے