آرمی آفیسرز کا آئی پی ایس کا تعارفی دورہ

army-officer

آرمی آفیسرز کا آئی پی ایس کا تعارفی دورہ

 visit-of-army-officers

دعوہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ایک کورس پر آئے آرمی آفیسرز کے ایک گروپ نے ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸ء کو آئی پی ایس کا  تعارفی دورہ کیا۔

آفیسرز کو آئی پی ایس کی تاریخ اور اس کے کام کی نوعیت سے متعلق ایک تعارف آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت نے پیش کیا۔ تعارفی بریفنگ کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن نے مہمانوں کی طرف سے  پاکستان میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ہائبرڈ جنگ میں ذرائع ابلاغ کے استعمال جیسے موضوعات پر کیے گئے سوالات کے جواب دیئے۔آفیسرز نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے کام میں حصہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہیں ایسے مختلف طریقۂ کار سے متعلق بتایا گیا جس کی مدد سے آئی پی ایس کی سرگرمیوں میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔ 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے