چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کا پروگرام’’آج‘‘

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کا پروگرام’’آج‘‘

 جنوری ۲۰۱۳ کے ایک ہفتے میں پاکستانی قوم نے اپنی تاریخ کا ہولناک ترین وقت دیکھا ہے۔ مختلف جگہوں پر ہونے والے تین دھماکوں میں 100سے زائد معصوم شہری ہلاک ہوگئے ۔ دھماکے ایک ہی دن ہوئے تاہم ان کے پس پردہ مختلف وجوہات نظر آتی ہیں۔پہلا دھماکہ سوات کے اسی علاقے میں ہوا جہاں نو عمر لڑکی ملالہ طالبان شدت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنی تھی۔یہ دھماکہ جن افرادنے کیا وہ ابھی تک نامعلوم ہیں۔ یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 10 منٹ کے اندر ہونے والے دو دھماکے سنی شدت پسندوں نے کیے ہوں گے جو یہاں پر موجود شیعہ اقلیت سے کسی قسم کا بدلہ لینا چاہتے ہوں گے۔
’’میرے خیال میں کچھ پہلو مثبت ہیں اور بعض منفی ۔۔۔حکومت کے پہلو پر دیکھا جائے تو سیکورٹی کا بہت کمزور اور ناقص پہلو جھلکتا نظر آتا ہے۔۔۔ جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ ۔۔۔‘‘
ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف سٹڈیز نے چائناریڈیو انٹرنیشنل کے پروگرام ’’آج‘‘ کے پینل مباحثے میں جو کچھ کہا اسے سننے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں:

http://english.cri.cn/cribb/rpgrams/today.htm
مباحثے کے شرکاء:
خالد رحمن : ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد
مسعودستار خان: ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے لیے بیجنگ میں موجود نمائندے
اکبر احمد: امریکی یونیورسٹی میں پروفیسر اور برطانیہ اور آئرلینڈ میں متعین سابق پاکستانی ہائی کمشنر

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے