بیجنگ میں ہونے والی ”ایشیائی تہذیب ڈائیلاگ کانفرنس“ میں آئی پی ایس کی شرکت

بیجنگ میں ہونے والی ”ایشیائی تہذیب ڈائیلاگ کانفرنس“ میں آئی پی ایس کی شرکت

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل سٹریٹیجی (NIGS) اور چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز (CASS) کی دعوت پر آئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالد رحمٰن نے “Mutal Exchange of Asian Civilizations and a Community of Shared Future for Mankind” میں شرکت کی جو کہ ”کانفرنس آن ڈائیلاگ آف ایشین سویلائزیشنز“ (CAAC) کے چھ فورموں میں سے ایک فورم ہے۔ اس اعلیٰ سطحی تقریب کی میزبانی 15 سے 22 مئی 2019ء کے دوران چینی حکومت نے کی تھی جو ”ایشین سویلائزیشن ویک“ کا ایک حصہ تھی۔

خالد رحمٰن نے اس موقع پر جو پریزینٹیشن پیش کی اس کا عنوان تھا ”اسلامی تہذیب: معاصر منظرنامے میں اس کی صفات اور کردار“۔ انہوں نے اپنی پریزینٹیشن میں اسلامی تہذیب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور پائیدار ترقی کے اہداف میں ہم آہنگی کو اسلامی نقطۂ نظر سے بیان کیا۔ تھنک ٹینک فورم کا مقصد ایشیائی تہذیبوں کی دلکشی کو نمایاں کرنا اور مشترکہ مستقبل کی حامل ایک کمیونٹی کی تعمیر ممکن بنانے کے لیے باہمی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب میں چین کے علاوہ بین الاقوامی ماہرین کے اعلیٰ سطحی افراد نے شرکت کی جو تعلیم، سیاست اور کاروباری حلقوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان میں بہت سی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ اور کچھ نوبل انعام یافتہ افراد بھی شامل تھے۔

فورم کی کارروائی کے اختتام پر ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس نے چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی طرف سے 100 کے قریب ایشیائی تھنک ٹینکس کے اشتراک میں شامل ہونے کے لیے دستاویز پر دستخط کیے جن کا مقصد ایشیائی تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور مشترکہ علم و دانش کے فرووغ کے لیے کام کرنا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے