افغانستان پر اقتصادی پابندیاں جلد از جلد ہٹانے کی ضرورت ہے:وائس چیئرمین آئی پی ایس

افغانستان پر اقتصادی پابندیاں جلد از جلد ہٹانے کی ضرورت ہے:وائس چیئرمین آئی پی ایس

عالمی برادری کو افغانستان کے زمینی حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے ۔انہیں چاہیے کہ وہ جبر کا آپشن ترک کر تے ہوئےافغان طالبان حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیاں جلد از جلد اٹھانے کی ضرورت کو سمجھیں۔

یہ تجویز آئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر(ر) سید ابرار حسین نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس ) اسلام آباد میں ۱۸ مئی ۲۰۲۳  کو منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےدیں جس کا عنوان تھا ’افغانستان کا نیا دور: افغانستان کے مستقبل کی تشکیل میں علاقائی طاقتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے کردار کا جائزہ ‘ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو افغانستان کے کاروباری حلقوں اور تاجروں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اقتصادی راہداریوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے کیونکہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا ٹرانزٹ اور تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے ساتھ عوامی سفارت کاری کے لیے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے