این سی ایچ ڈی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

nchd

این سی ایچ ڈی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد (IPS) نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے تحقیقی منصوبوں اور استعدادکار میں اضافے سے متعلق سرگرمیوں میں باہمی طور پر تعاون اور اشتراک کریں گے۔

مفاہمت کی اس یادداشت کی ابتدائی تیاری کا کام آئی پی ایس کے لیڈ (لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ) پروگرام کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یکم ستمبر ۲۰۱۵ء کو این سی ایچ ڈی کے ہیڈ آفس میں ایک سادہ تقریب میں اس ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل اوریا مقبول جان اور آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے اس یادداشت پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ NCHD حکومتِ پاکستان کا ایک قومی ادارہ ہے جو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرڈی ننس ۲۰۰۲ء کے تحت وجود میں آیا۔ جس کے مقاصد میں سرکاری شعبہ جات اور منتخب عہدیداروں کے لیے استعداد کار میں ترقی کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے نیز یہ ادارہ ملک بھر میں بنیادی تعلیم کے کمیونٹی اسکولوں کا انتظام بھی کرتا ہے، جہاں بچوں کے لیے غیرروایتی تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے