آئی پی ایس ایرانی تھنک ٹینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

irani t

آئی پی ایس ایرانی تھنک ٹینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 ۹ اگست ۲۰۱۶ کو پانچ رکنی ایرانی تھنک ٹینک کے وفد جسکے سربراہ  ڈاکٹر سید کاظم سجاد پور  تھے کے دورہ پاکستان کے دوران انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد اور انسٹیٹیوٹ فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز تہران ، وزارت امور خارجہ ایران کے ساتھ الحاق شدہ خارجہ پالیسی تھنک ٹینک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے
ڈاکٹر سجاد پور اور ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے دستاویز پر دستخط کیے۔

دونوں اداروں نے علاقائی مسائل اور سفارتکاری پر مشترکہ جائزے اور کانفرنسوں کے انعقاد اور دونوں ممالک کے ماہرین ، دانشوروں اور پالیسی سازوں کے مابین بات چیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں وفد نے آئی پی ایس کی تحقیقاتی ٹیم کے سنئیر ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر ایک جامع گفتگو کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے