وائس چیئرمین آئی پی ایس کی کپس-نسٹ میں علاقائی امن کے لیے پاک افغان شراکت داری کے تزویراتی پہلوؤں پر گفتگو

وائس چیئرمین آئی پی ایس کی کپس-نسٹ میں علاقائی امن کے لیے پاک افغان شراکت داری کے تزویراتی پہلوؤں پر گفتگو

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی (کپس) کی دعوت پرآئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر(ر) سید ابرار حسین نے 3 جنوری 2023 کو ’پاک افغان تعلقات: مستقبل کے امکانات‘ کے عنوان سے ہونے والے ایک مباحثے میں شرکت کی۔

وائس چیئرمین آئی پی ایس نے اس موقع پرماہرین کے اس پینل کواس بات سے آگاہ کیا کہ  علاقائی امن کے لیے باہمی جغرافیائی و سیاسی مفادات  کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے اور اسےعوام سے عوام کے درمیان بات چیت کے ذریعے کس طرح  پائیدارشکل دی جاتی ہے۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تزویراتی اہمیت کو سماجی و اقتصادی، سیاسی، تجارتی اور عوام کے درمیان رابطوں کے پس منظر میں اجاگر کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے