آئی پی ایس وائس چئیرمین کی سابق افغان وزیر خزانہ کے ساتھ گول میز مباحثے میں شرکت

آئی پی ایس وائس چئیرمین کی سابق افغان وزیر خزانہ کے ساتھ گول میز مباحثے میں شرکت

آئی پی ایس کے وائس چیئرمین اور سابق سفیر سید ابرار حسین کو انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے سنٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (سی اے ایم ای اے) نے 20 فروری 2023 کو سابق افغان وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عمر زاخیلوال کے ساتھ افغانستان سے متعلق گول میز گفتگومیں شرکت کے لیے مدعو کیا۔ .

اس گول میز کانفرنس میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان افغانستان تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی جب کہ دونوں ممالک کی مابین دوطرفہ تعلقات کے سیاسی، سفارتی، سیکیورٹی، تجارتی اور عوام سے عوام کے روابط جیسے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ابرارحسین نے پاک افغان تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات اور تجزیوں کے ساتھ ساتھ مسقبل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے