جدید دور کی پالیسی سازی میں تھنک ٹینکس کا کردار اور اہمیت

جدید دور کی پالیسی سازی میں تھنک ٹینکس کا کردار اور اہمیت

افواج پاکستان کے افسران کے لیے دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام ۳۸ ویں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پروگرام  (ایچ آر ڈی پی )کے شرکاء کےایک وفد نے ۲۳ مئی ۲۰۲۳ کوآئی پی ایس کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پیشہ ور افراد کو ملک کی پالیسی سازی کے ماحول میں تھنک ٹینکس کےطریق عمل اور کردار سے متعارف کرانا تھا۔

دعوہ اکیڈمی کے لیکچرار ڈاکٹر حافظ محمد ظہیر کی سربراہی میں دورہ کرنے والےاس وفد سے آئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر (ر)  ابرار حسین، آئی پی ایس کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک آؤٹ ریچ ڈاکٹر فخر الاسلام اور سینئر ریسرچ فیلوسید ندیم فرحت نے خطاب کیا۔ مندوبین کو آئی پی ایس کے پس منظر، تحقیق کے شعبوں، مختلف  امور میں ادا کردہ کردار اور پاکستان میں متعدد اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مضبوط ادارہ جاتی تعلقات اور روابط سے متعارف کرایا گیاجن کا مقصد  پالیسی پر مبنی مختلف موضوعات کے لیے تحقیق کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

قومی فیصلہ سازی میں تھنک ٹینکس کی اہمیت کے حوالہ سے افسران کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تھنک ٹینکس اور تحقیقی ادارے نہ صرف علم کی وسعت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں بلکہ پالیسی پر مبنی بہت سے موضوعات پر علمی تحقیق کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

وفد کویہ بھی بتایا گیا کہ آئی پی ایس جیسے تھنک ٹینکسترقی کی حکومتی پالیسی  پر مسلسل اور طویل مدتی اثرات مرتب کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے نتائج اور سفارشات متعلقہ حلقوں تک پہنچاتے رہتے ہیں۔ پاکستان کی تحقیقی تنظیمیں عام شہریوں، بیوروکریسی، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بیداری اور پالیسی پر مبنی سوچ کے کلچر کو فروغ دے کر زمینی سطح پر بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر، ڈاکٹر حافظ ظہیر نے آئی پی ایس اور اس کی ٹیم کے ساتھ مؤثر بات چیت اور ان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے