پاکستان کے آئین پر ایک انٹرایکٹو سیشن

پاکستان کے آئین پر ایک انٹرایکٹو سیشن

آئ پی ایس کی ایک تین رکنی ٹیم نے 23 نومبر 2022 کو قومی اسمبلی کا دورہ کیا  جہاں منطق پرائیویٹ لمیٹد  کے تدوین  (قانون سازی کی تحقیق اور ڈرافٹنگ پروگرام) کے ریسرچ ایسوسی ایٹس کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا گیا ۔

آئ پی ایس کی طرف سے دورہ کرنے والی ٹیم میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر شہزاد اقبال شام، آئی پی ایس کے ریسرچ فیلو سید ندیم فرحت اور انسٹی ٹیوٹ کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ شامل تھے جبکہ اس موقع پر منطق کی بانی عائشہ چوہدری اور فرزانہ یعقوب بھی موجود تھیں۔

اس نشست میں ہونے والی گفتگو میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے آئین کی اپنی مخصوص نوعیت ہےجو کہ نہ صرف اسلامی اصولوں اور تعلیمات پر مبنی ہے بلکہ اس نے دنیا کے عصری انسانی تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی اس خصوصیت  کی وجہ سے پاکستان کا قانونی اور آئینی ڈھانچہ ایک لچکدار اور قابل عمل ماڈل کے طور پر ابھرا ہے جس نے تنازعات اور خلفشار کے درمیان مختلف اوقات میں ملک کو استحکام بخشا ہے۔ اس وصف نے پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو ایک ایسا سانچہ بنا دیا ہے جس کی مختلف خطوں  کے مختلف ممالک بھی نقل کر رہے ہیں۔

سیشن کا اختتام آئین کے قانون سازی کے معیار اور مشروط تشریح کے ساتھ ساتھ قانونی محققین کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے منطق اور آئی پی ایس کے درمیان مستقبل میں تعاون کے امکانات پرگفتگو پر ہوا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے