نوجوانوں میں کثیر نسلی روابط اور کثیر الثقافتی فہم، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دے سکتا ہے۔ ڈاکٹر فخر الاسلام

نوجوانوں میں کثیر نسلی روابط اور کثیر الثقافتی فہم، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دے سکتا ہے۔ ڈاکٹر فخر الاسلام

آئی پی ایس کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمک آؤٹ ریچ پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے ۱۹ مئی ۲۰۲۳ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز  (پی آئی پی ایس) میں منعقد ہونے والے قومی مشاورت کےایک پروگرام میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی جس کا عنوان تھا ’ نوجوانوں میں تنوع، شمولیت اور امن کے بیانیے کا فروغ ‘ ۔

ڈاکٹر اسلام نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک کثیر الثقافتی معاشرے میں یکجہتی واتحاداسی  تنوع میں سے پیدا کیا جاسکتا ہے اوریہ سب کچھ ان غلط فہمیوں کو دور کر کے کیا جا سکتا ہے جو بعض تعصبات، خرافات یا غلط فہمیوں کی وجہ سے ملک کے مختلف نسلی گروہوں میں پائی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر اسلام نے نوجوانوں کو پاکستان کے مختلف خطوں کے کثیر نسلی اور کثیر الثقافتی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے  کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ان کے درمیان رواداری، امن اور قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ملک کی نوجوان نسل کی ضروریات اور ان کی خواہشات سے ہم آہنگ ایک جامع یوتھ پالیسی بنانے کی ضرورت پر  زور دیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے