چیئرمین آئی پی ایس کی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2023 میں شرکت

چیئرمین آئی پی ایس کی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2023 میں شرکت

چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے 6 سے 14 دسمبر 2023 تک پاکستان نیوی وار کالج (پی این ڈبلیو سی) کی دعوت پر’محفوظ سمندر – خوشحال پاکستان’ کے عنوان سے منعقد ہونے والی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2023 (مارسیو 6) میں شرکت کی۔

سیریز کی اس چھٹی ورکشاپ نے اپنے شرکاء کو سمندر میں ہونے والی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کریک اور ساحلی علاقوں کے آپریشنل دوروں کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ میری ٹائم سیکیورٹی اور بلیو اکانومی سے متعلق اکیڈمیا، ماہرین اور فیصلہ سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ورکشاپ کے پروگرام میں پی این ڈبلیو سی میں ہونے والا تین روزہ  اِکیڈمِک سیشن، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ اور کراچی، گوادر، اورماڑہ اور کریکس ایریا کا چار روزہ فیلڈ ٹرپ شامل تھا۔

ورکشاپ میں کتاب میری ٹائم سیکیورٹی: چیلنجز اینڈ ریسپانسز ان اے چینجنگ ورلڈ کی تقریبِ رونمائی بھی ہوئی، جسے وائس ایڈمرل افتخار احمد راؤ (ر) نے تحریر کیا ہے اور حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشاعتی ادارے آئ پی ایس پریس نے شائع کیا ہے۔

ورکشاپ کا اختتام لاہور میں میری ٹائم پالیسی فارمولیشن ایکسرسائز کے ساتھ ہوا جس میں پاکستان کی بلیو اکانومی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے