ایس پی ڈی سی کا سعید احمد قریشی (مرحوم) کے لیے تعزیتی ریفرنس

ایس پی ڈی سی کا سعید احمد قریشی (مرحوم) کے لیے تعزیتی ریفرنس

آئی پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رُخ نے سابق وفاقی سیکرٹری اور آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن مرزا حامد حسن کی یاد میں 17 اپریل 2019ء کو سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر (SRDC) کی طرف سے ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔

سعید احمد قریشی پاکستان کے سابق وفاقی سیکرٹری جنرل فنانس اینڈ ریوینیو، ماہر معاشیات اور طرزِ حکمرانی پر مہارت رکھنے والے پاکستانی تھے۔ وہ اپنی وفات تک موقع پر آئی پی ایس کے سینئر ایسوسی ایٹ اور نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایس پی ڈی سی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ نوفل شاہ رُخ نے اس موقع پر آئی پی ایس کے ایگزیکٹو پریزیڈنٹ خالد رحمٰن کی جانب سے ایک تعزیتی تحریر پڑھی جس میں سعید قریشی کی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور آئی پی ایس کے ساتھ ان کے تعلق اور ادارے کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

اس تعزیتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے والے افراد میں پاکستان کے نامور دانشور اور مدبر شامل تھے جن میں سرتاج عزیز، ڈاکٹر عشرت حسین، جاوید جبار، شعیب احمد صدیقی، شعیب سلطان خان، ڈاکٹر پرویز طاہر اور ڈاکٹر خالدہ غوث شامل تھیں۔ ان تمام افراد نے رخصت ہو جانے والے اپنے ساتھی اور بزرگ کی یاد میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے