پاکستان سٹڈی سنٹر ،چینگدو ،چائنا کے وفد کا دورۂ آئی پی ایس

Delegation from Pakistan Study Center thumb

پاکستان سٹڈی سنٹر ،چینگدو ،چائنا کے وفد کا دورۂ آئی پی ایس

 Delegation-from-Pakistan-Study-Center2

چین کے علاقے چینگدو میں واقع پاکستان سٹڈی سنٹر کے ایک وفد نے 5 اپریل 2017ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ 

چین کا وفد پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سونگ زی ہوئے، چینگدو چیمبر آف کامرس کے چیئرمین ٹائن سولی اور دیگر دو تحقیق کاروں پر مشتمل تھا جنہوں نے آئی پی ایس کی ٹیم کے ساتھ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ آئی پی ایس کی ٹیم  میں ایگزیکٹو پریزیڈنٹ صدر خالد رحمٰن، لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد، جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ اور کوآرڈینیٹر چائنا پروگرام فریحہ سرور شامل تھیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون بہت پرانا ہے اور دونوں ادارے 2002ء میں دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے بعد سے تحقیق اور تعلیم کے بہت سے منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے