گلگت-بلتستان حکومت کی طرف سے آئی پی ایس کی تحقیق سے استفادے کی خواہش

Shehreen Akhtar

گلگت-بلتستان حکومت کی طرف سے آئی پی ایس کی تحقیق سے استفادے کی خواہش

GB govt to benefit from IPS research 1

گلگت-بلتستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شیریں اختر نے 19 مارچ 2017ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا اور ادارے کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ خالد رحمٰن سے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھرپور گفتگو کی۔شیریں اخترنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ گلگت-بلتستان کی حکومت اس قیمتی تحقیقی کام اور تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہے گی جو آئی پی ایس کئی سالوں سے اس میدان میں پیش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”تحقیق کاروں کا باہم رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے پالیسی وضع کی جاسکے“۔اس موقع پر خالد رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے کئی دیگر علاقوں کی نسبت گلگت-بلتستان میں خواندگی کی شرح بہت بہتر ہے۔ مناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے قابلیت کے اس ذریعے کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔شیریں اختر نے آئی پی ایس کے تحقیق کاروں ندیم گیلانی اور فریحہ سرور سے تعلیم اور اقتصادی ترقی جیسے تحقیق کے کئی موضوعات پر گفتگو کی جن پر تعاون کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ شیریں اختر ضلع گانچھی سے خواتین کی مخصوص سیٹوں پر قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں اور انہیں فروری 2017ء کو پارلیمانی سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے