FJWU کی تحقیق ’ پالیسی پرسپیکٹو‘ میں چھاپنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

FJWU thumb

FJWU کی تحقیق ’ پالیسی پرسپیکٹو‘ میں چھاپنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

IPS-FJWU MoU 

18جنوری 2017ء کو فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کے ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز (DSS) ڈیپارٹمنٹ اور آئی پی ایس کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تاکہ ایک ایسا باضابطہ تعلق استوار ہو جس کے تحت FJWU کی منعقد کردہ بین الاقوامی کانفرنس میں "Peace and Security in Central Asia” کے موضوع پر پیش کیے گئے مقالہ جات کو آئی پی ایس کے نمائندہ تحقیقی جرنل پالیسی پرسپیکٹو میں شائع کیا جا سکے۔

19اپریل 2016 ء کو ایک میٹنگ میں ان مقالات کو شائع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا تھا تاہم اس باضابطہ معاہدے کے بعد دونوں اداروں کے درمیان FJWU کے فراہم کردہ اس تحقیقی مواد میں چناؤ، نظرثانی اور ایڈیٹنگ کی راہ ہموار ہو جائے گی اور اسے HEC کے منظورہ شدہ آئی پی ایس کے ششماہی جرنل کے معیار پر لایا جا سکے گا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پالیسی پرسپیکٹو کے Pluto Journals کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت پوری دنیا میں پھیلے قارئین کے لیے JStor میں اس رسالے کا digital ایڈیشن شامل کیا جاتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے