شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے لیے سٹیزنز چارٹر ضروری ہے۔

شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے لیے سٹیزنز چارٹر ضروری ہے۔

آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور میں ”مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے سٹیزن چارٹر کی اہمیت بڑھانے اور اس پر عمل درآمد“ کے موضوع پرمنعقد ہونے والی گول میز کانفرنس میں سول سوسائٹی کی تنظیم کے طور پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی نمائندگی کی۔ ۹ مئی ۲۰۲۳ کویہ کانفرنس گورننس انوویشن لیب کی مدد سے ترتیب دی گئی تھی۔

گول میز کانفرنس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور پروفیسر احسن اقبال نے کی اور اس میں مختلف سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد  پاکستان کے عوام کے لیے سٹیزن چارٹر کو عام کرنے میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

گول میز کے دوران، شرکاء نےسٹیزنز چارٹر کے ان امور پر گفتگو کی جن کے ذریعے شہریوں کے لیے اعلی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اس کے معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے اور حکومتی صاف گوئی اورجوابدہی کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔مزید برآں، سٹیزنز چارٹر کے لیے شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد اوربھروسے کو فروغ دینے کے لیے، شرکاء نے خدمات کی فراہمی کے لیے معیارکے پیمانےاور شکایات کے ازالے کا طریقۂ کار طے کیا۔

اسٹیک ہولڈرز نے سٹیزن چارٹر کو بہتر بنانے اور گورنمنٹ سروسز کو یکجا کرنے میں آن لائن پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے تمام لوگوں کے لیے زیادہ آسان اور تیز تر خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے