اسرائیل فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے: سفیر ابرار حسین

اسرائیل فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے: سفیر ابرار حسین

وائس چئیرمین آئ پی ایس سفیر (ر) سید ابرار حسین کو فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایف یو یو اے ایس ٹی)، اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے 27 اکتوبر 2023 کو ‘اسرائیل-فلسطین تنازعہ – گزشتہ 77 سالوں کے دوران تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار کا تجزیہ’ کے عنوان سے منعقد ہونے والے ایک سیشن میں خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا۔

سفیر ابرار حسین نے اس موقع پر اسرائیل فلسطین تنازعہ کے خصوصی حوالے سے تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے 1948 میں اپنے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 181 کو قانونی بنیاد کے طور پر استعمال کیا لیکن ایک بار جب یہ بن گئی تو اس نے بظاہر استثنیٰ کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑانا شروع کر دیں۔ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد کو امریکہ ویٹو کر دیتا ہے۔ اس طرح اقوام متحدہ کو اس معاملے کی سیاست سے  عملاًباہر کر دیا گیا ہے۔

سیشن کی نظامت ڈاکٹر عظمیٰ سراج نے کی، جو فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اسلام آباد میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے