سید ابو احمد عاکف(ایس آئی )کے ساتھ کراچی انٹرنیشنل بک فیئرکے موقع پر ایک نشست

سید ابو احمد عاکف(ایس آئی )کے ساتھ کراچی انٹرنیشنل بک فیئرکے موقع پر ایک نشست

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشاعتی بازو  آئ پی ایس پریس  نے سید ابو احمد عاکف (ایس آئی) کے ساتھ کراچی میں ایک نشست کا اہتمام کیا ۔ابو احمد عاکف سابق وفاقی سکریٹری اور آئی پی ایس نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن ہیں ۔ وہ ایک ادبی شخصیت ہیں اور کئی کتابوں کےمصنف، مترجم اور ایڈیٹربھی ہیں۔

 An-evening-with-Syed-Abu-Ahmad-Akif-SI

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشاعتی بازو  آئ پی ایس پریس  نے سید ابو احمد عاکف (ایس آئی) کے ساتھ کراچی میں ایک نشست کا اہتمام کیا ۔ابو احمد عاکف سابق وفاقی سکریٹری اور آئی پی ایس نیشنل اکیڈمک کونسل کے رکن ہیں ۔ وہ ایک ادبی شخصیت ہیں اور کئی کتابوں کےمصنف، مترجم اور ایڈیٹربھی ہیں۔

2جنوری 2022 کو کراچی میں منعقد ہونے والے 16 ویں بین الاقوامی کتاب میلے (کے آئی بی ایف) کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراداور کتابوں سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

عاکف نے حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب بریکنگ دی بریکرز (آئی پی ایس پریس، 2021) کومرتب کیا ہے جس میں پاکستان  میں گورننس کے مسائل پر کچھ واقعات کو  کیس اسٹڈیز کے طور پر پیش  کیا گیا ہے۔ ایک اور کتاب ریفیوجی (دارالکشف، 2022)  عظمت اشرف کی یادداشتوں کا مجموعہ ہے جسے عاکف نےاردو میں ترجمہ کیا ہے۔ مؤخر الذکر، ایک خود نوشت ہے جس میں مصنف کی تین خاندانی ہجرتوں کو بیان کیا گیا ہے: پہلی، 1947 میں تقسیم ہند کے بعد مشرقی پاکستان کی طرف؛ دوسری، 1971 میں سقوط مشرقی پاکستان کے سانحہ  کے بعد بنگلہ دیش سے پاکستان کی طرف ، اورپھر پاکستان سے کینیڈا۔

شکیل خان کی میزبانی میں منعقدہ اس اجلاس کا اختتام کتاب پر دستخط کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں بہت سے شرکاء نے سید عاکف کے آٹوگراف حاصل کیے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے