سیّد علی گیلانی کی وفات کسی عظیم سانحہ سے کم نہیں ، پروفیسر خورشید احمد

سیّد علی گیلانی کی وفات کسی عظیم سانحہ سے کم نہیں ، پروفیسر خورشید احمد

سابق سینیٹر اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے پیٹرن ان چیف پروفیسر خورشید احمد نے کشمیری حریت رہنما اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیف سیّد علی شاہ گیلانی کی وفات پر شیدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے 2 ستمبر 2021 کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ موت ہر شخص کا مقدر ہے لیکن کچھ افراد کی موت زندگی کا پیغام دے کر جاتی ہے اور سید علی گیلانی کا شمار ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

PKA-S-Ali-Geelani

 انہوں نے کہا کہ سیّد علی گیلانی سے ان کا ذاتی تعلق تقریبا 40 سال پرانا تھا اور اس عرصے میں کئ بار ان سے ملنےاور تبادلہ خیال کرنے کا اتفاق ہوا۔ سید علی گیلانی کی زندگی کا سب سے اہم پہلو مقصدیت اور یکسوئ تھا۔ اسلام کے قیام اور فروغ کی غرض سے کشمیر کی آزادی کے لیے جس عزم اور لگن کے ساتھ انہوں نے کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے قید و بند او صعوبتیں برداشت کیں، دس سال جیلوں میں گزارے، ، اور بالآخر نظر بندی کے دوران ایک سیاسی محاظ پر جان دی۔

پروفیسر خورشید کا کہنا تھا کہ جس طرح سیّد علی گیلانی نے مقصدیت کے ساتھ جدوجہد، استقامت، قربانی، اور صبر کا مظاہرہ  کیا اور ہندوستان کے تسلط کا سامنا کیا اس لحاظ سے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ کشمیر میں ان سے بڑا لیڈر کوئ نہیں آیا۔  سید علی گیلانی اپنے خواب کو حقیقت بنتا تو نہ دیکھ سکے، لیکن جس چیز کو انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد بنایا، اس کے لیے آخری دم تک جدوجہد کی، قربانیاں دی،  اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔

پروفیسر خورشید نے کہا کہ میری دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ انکو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے، جنت کا بلند ترین مقام عطا فرمائے، ان کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کے پُر کرنے کا کوئ سامان پیدا کرےاور جو خواب انہوں نے دیکھے ان کی حقیقی تعبیر عطا فرمائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے