طرزِ حکمرانی اور راہنمائی پر ایس سی او فورم

طرزِ حکمرانی اور راہنمائی پر ایس سی او فورم

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کو چائنا نیشنل اکیڈمی آف گورننس اینڈایس سی او سیکریٹریٹ کی طرف سے ’ایس سی او فورم آن گورننس اینڈ لیڈرشپ‘ میں آن لائن شرکت کی دعوت دی گئی جس کا انعقاد 27-28 جولائی  2021 کو ’ایس سی او کی دو دہائیاں: قومی ترقی اور طرزِ حکمرانی‘ کے موضوع کے تحت ہوا۔

 SCO-Forum-on-Governance-and-Leadership

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کو چائنا نیشنل اکیڈمی آف گورننس اینڈایس سی او سیکریٹریٹ کی طرف سے ’ایس سی او فورم آن گورننس اینڈ لیڈرشپ‘ میں آن لائن شرکت کی دعوت دی گئی جس کا انعقاد 27-28 جولائی  2021 کو ’ایس سی او کی دو دہائیاں: قومی ترقی اور طرزِ حکمرانی‘ کے موضوع کے تحت ہوا۔

فورم میں حکومتی عہدیداروں، تھنک ٹینکس کےماہرین اور دانشوروں، تحقیقاتی اداروں اور ایس سی او کے رکن ممالک کی یونیورسٹیوں، مبصر ریاستوں اور ڈائیلاگ  میں شریک ساتھیوں  نے شرکت کی۔

رحمٰن نے اس موقع پر ‘Regional cooperation, SCO and Global Governance’کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او کو دنیا کی سب سے اہم علاقائی تعاون تنظیم سمجھا جانا چاہیے کیونکہ یہ دوسروں کے خلاف اتحاد بنانے کے بجائے شراکت داری کے نقطہ نظر پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تنظیم میں ایک اچھا توازن کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے جسے دیکھتے ہوئے آنے والے برسوں میں  عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے  لیےایک مربوط اور پائیدار تحریک اس کے ترجیحی ایجنڈوں میں شامل  ہونی چاہیے کیونکہ یہ پائیدار عالمی ترقی کے لیےانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے