سابق سفیر تصوّر خان کے ساتھ ‘دا لوِنگ اسکرپٹس’ کی ایک نشست

سابق سفیر تصوّر خان کے ساتھ ‘دا لوِنگ اسکرپٹس’ کی ایک نشست

آئی پی ایس کے پروگرام ‘دا لوِنگ اسکرپٹس’ کی بچیسویں نشست ، جو کہ تین حصّوں میں تقسیم تھی ، یونائیٹڈ میکسیکن اسٹیٹس کے لیے پاکستان کے سابق سفیر تصّور خان کے ساتھ 9، 16 اور 17 جولائی کو منعقد کی گئ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہونے والے پاکستان کے سابق سفیر نے نشست میں سامعین کو اپنی ابتدائی زندگی کے بارے میں بتاتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم تحصیل شیخوپورہ سے حاصل کی جس کے بعد وہ آگے کی تعلیم کے لیے گوورنمنٹ کالج لاہور چلے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے آئی ایس ایس بی کا امتحان پاس کر کے پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کر لی، اور بعد ازاں کیپٹن کے عہدے تک پہنچے۔

اس کے بعد سوِل سروس کی فہرست میں اپنا نام آنے پر انہوں نے فارن سروس جوائن کر لی جہاں انہیں سارک سمِٹ  1989 میں کام کرنے، ایران میں امام خمینی کے جنازے میں شرکت کرنے اور میاں نواز شریف کے ہمراہ یو این جی اے کا دورہ کرنے جیسے اہم مواقع ملے۔

مقرر نے سامعین کو بتایا کہ ان کی پہلی سفارتی اسائنمنٹ موریشئیس میں بطور تھرڈ سیکریٹری 95-1991 میں ہوئی، جس کے بعد انہیں 2003-1999 میں سعودی عرب میں بطور فرسٹ سیکرٹری، 2006-2003 میں زمبابوے میں بطور کونسلر، 2012-2008 میں آسٹریلیا میں بطور منسٹر کونسلر/ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور 2014-2013 میں لاس اینجلس میں بطور کونسل جنرل خدمات سر انجام دیں، جبکہ 2020-2017 میں انہیں یونائِٹڈ میکسیکن اسٹیٹس میں ، جن میں بلیز، کوسٹا ریکا، ایل سلواڈور، گوٹیمالا اور پانامہ شامل تھے، بطور پاکستان کے سفیر کام کرنے کا موقع ملا۔

مقرر نے سامعین کو یہ بھی بتایا کہ اس سب کے دوران انہوں نے یو کے میں یونیورسٹی آف لنڈن سے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی جبکہ میکسیکو کی ایک یونیورسٹی کی طرف سے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ سے بھی نوازا گیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے