IPS پریس اور ٹائم مینجمنٹ کلب میں معاہدہ

pres logo

IPS پریس اور ٹائم مینجمنٹ کلب میں معاہدہ

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا اشاعتی بازو – IPS پریس- ٹائم مینجمنٹ کلب (TMC) کراچی کے ساتھ ایک مفاہمت کے نتیجے میں اب کلب کی مطبوعات کی تقسیم کا ذمہ دار ہو گا نیز مستقبل قریب میں اس کی بعض کتابوں کے نئے ایڈیشن بھی شائع کرے گا۔

واضح رہے کہ ’’IPS پریس‘‘ نہ صرف آئی پی ایس کی تیار کردہ تحقیقی مطبوعات کی اشاعت و تقسیم کے لیے قائم کیا گیا ہے بلکہ یہ دیگر ایسے آزاد مصنفین اور تنظیموں کے لیے بھی کام کرے گا جو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے وژن اور اس کے تحقیقی میدان سے مطابقت رکھتے ہوں۔

ابتدائی طور پر ٹائم مینجمنٹ کلب کی درج ذیل کتب IPS پریس سے دستیاب ہیں:

۱۔  شاہراہِ زندگی پر کامیابی کا سفر         از     محمد بشیر جمعہ
۲۔  شاہراہِ روزگار پر کامیابی کا سفر    از     محمد بشیر جمعہ
۳۔  عظیم مسلمان شخصیات         از     کلیم چغتائی
۴۔  مطالعہ اور امتحان کی تیاری         از    محمد بشیر جمعہ
۵۔  انگریزی کتاب:
Managing Finances: A Shariah Compliant Way by Omar Mustafa Ansari

         

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے