ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کو سمجھنے کے لیے ISSI میں منعقعد ہونے والے سیمینار میں ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس کی شرکت

ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کو سمجھنے کے لیے ISSI میں منعقعد ہونے والے سیمینار میں ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس کی شرکت

ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ‘Understanding Hindutva Mindset and Indian Hegemonic Aspirations’ کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمینار میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ اس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے انڈیا اسٹڈی سنٹر نے 16 دسمبر 2020 کو کیا تھا۔

ایگزیکٹو صدر آئی پی ایسکے ساتھ ، سیمینار سےخصوصی طور پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، رحمٰن نے گجرات میں مودی کی 12 سالہ حکومت سمیت ، آر ایس ایس-بی جے پی کے عروج کے پیچھے مختلف وجوہات پر روشنی ڈالی جس نے ملک میں پولرائزیشن کو عروج دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان حالات کا بھی تذکرہ کیا جو 9/11 کے بعد پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا سبب بنے۔

رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ آر ایس ایس کے نظریاتی کردار اور اس کی دھمکیوں کے نتیجے میں پاکستان کے ٹوٹ جانے میں ہندوستان کا ملوث ہونا اب کوئی راز نہیں رہا، تاہم ایسے منصوبوں کاعلاقائی سطح پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تمام ممکنہ مضمرات پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور بڑھتے ہوئے خطرات کا موثر انداز میں جواب دینے کے لیے ایک بھرپور قسم کی مختصر ، درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنا ہو گی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے