چین میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

hamaliya1

چین میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے چین میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان تھا: ”ہمالیہ کے پار تعاون کی راہیں: پانچواں چین-جنوبی ایشیا کلچرل فورم“۔

کانفرنس کا انتظام چین کے کئی اداروں کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ جن میں انسٹی ٹیوٹ آف ساوتھ ایشین اسٹڈیز (ISAS)، سیچوان یونیورسٹی سے ملحقہ باہمی تعاون کی جدت کا مرکز، سکیورٹی اور ترقی برائے سرحدات مغربی چین (CWF)، اور غیر ممالک سے دوستی کے لیے چیندو کی عوامی ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں چین اور پاکستان کے مختلف علمی و تحقیقی اداروں سے وابستہ پچاس کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل نے جو کلیدی خطاب کیا اس کا عنوان تھا: ”ہمالیہ کو عبور کرتا تعاون: اہمیت، توجہ طلب امور اور مستقبل کی راہ“۔ اس میں انہوں نے میری ٹائم سلک روڈ اور ون بیلٹ ون روڈ سے جغرافیائی ربط رکھنے والے ممالک کے درمیان ذہنی و علمی رابطوں کی اہمیت اجاگر کی تاکہ تمام متعلقہ فریق اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ خالد رحمٰن نے اس کانفرنس کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے