آئی پی ایس میں کسٹ کے والنٹیئرز پروگرام کا اختتام

آئی پی ایس میں کسٹ کے والنٹیئرز پروگرام کا اختتام

والنٹیئرز طلباء کے لیے اختتامی سیشن – جوکسٹ کےوالنٹیئر طلباء کے لیے ترتیب دیے گئے پروگرام کا اختتامی اجلاس 7 مارچ 2022 کو آئی پی ایس میں منعقد ہوا ۔ یہ پروگرام   کسٹ-وس(کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی-والنٹیئرز ان سروس) پروگرام اور آئی پی ایس کے والنٹیئرز پروگرام کے درمیان طے پانے واے باہمی تعاون کا حصہ تھا۔ یہ طلباء اس پروگرام کے سلسلے میں دو ہفتے   آئی پی ایس سے وابستہ رہے۔

 CUST-volunteers

اجلاس میں چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نےایک رہنما  کی حیثیت سےگفتگو کرتے ہوئےان طریقوں پر روشنی ڈالی جن  کی مدد سےپاکستان کے نوجوان قومی دفاع اور خوشحالی میں خاص طور پر سوشل میڈیا کے بالغ نظر  اور ذمہ دارانہ استعمال کے ذریعے معلومات کو پھیلانے، فہم و ادراک پیدا کرنے، رائے عامہ کو تشکیل دینے اور اکسائے جانے والے موادکا رد عمل دے کر مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو ففتھ جنریشن وار کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اس کردار پر زور دیا جو طلباء اور نوجوان مخالفین کی طرف سے کی جانے والی ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے میں  ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ان کی دو ہفتے کی طویل وابستگی کے دوران، جو 22 فروری سے 7 مارچ 2022 تک جاری رہی، والنٹیئرز طور پر کام کرنے والے طلباء کو مختلف سیمینارز اور مضامین کے ماہرین کے ساتھ مباحثوں میں حصہ لینے اور انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کی طرف سےتفویض کردہ کچھ کام انجام دینے کا موقع ملا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے