جامعہ کراچی کی مطبوعات اب آئی پی ایس کے ذریعے

kuni

جامعہ کراچی کی مطبوعات اب آئی پی ایس کے ذریعے

 آئی پی ایس پریس ۔ جو مطبوعات کی اشاعت اور ان کی فروخت کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا ایک بازو ہے۔ اب جامعہ کراچی کے شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ المعروف کراچی یونیورسٹی پریس کی تمام کتب ملک بھر میں (کراچی کے سوا) نیز بیرون ملک بھی تقسیم اور مارکیٹ کرنے کا واحد ذمہ دار ادارہ ہوگا۔

کراچی یونیورسٹی پریس کی کتب اور جرائد کی پہلی کھیپ اسلام آباد میں آئی پی ایس پریس کی بُک شاپ پر پہنچ گئی ہے۔ ان کتب کو دعوۃ اکیڈمی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سالانہ کتاب میلہ میں نمائش اور فروخت کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔ یہ کتاب میلہ ۲۷ اپریل تا ۵مئی ۲۰۱۵ء فیصل مسجد اسلام آباد میں جاری ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے