آئی پی ایس کی پائیدار نائٹروجن مینجمنٹ پر اسٹیک ہولڈرز کی ورکشاپ میں شرکت

آئی پی ایس کی پائیدار نائٹروجن مینجمنٹ پر اسٹیک ہولڈرز کی ورکشاپ میں شرکت

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کےجی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ نے21مارچ 2023 کو اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین نائٹروجن ہب کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سوئل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف)کے تعاون سے نائٹروجن مینجمنٹ اور نیشنل پالیسیز پر منعقد ہونے والی اسٹیک ہولڈرز کی ورکشاپ میں انسٹی ٹیوٹ کی نمائندگی کی۔

ورکشاپ کا مقصد پاکستان کی مختلف پالیسیوں کا جامع تجزیہ پیش کرنا تھا جو کہ اس کی آزادی کے بعد سے کسی نہ کسی طریقے سے نائٹروجن پر مرکوز رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس کا مقصد پائیدار نائٹروجن مینجمنٹ کو فروغ دینا تھا۔

اس تقریب میں نامور سائنسدانوں، پالیسی سازوں، ترقی پسند کسانوں، ماہرین تعلیم، مخیر حضرات، ماہرین ماحولیات، سرکاری افسران اور کھاد تیار کرنے والوں نے شرکت کی۔

سانچ (ایس اے این ایچ )ایک تحقیقی تعاون ہے جس میں متعدد ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں جو جنوبی ایشیا میں نائٹروجن کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے وسیع تناظر میں پاکستان کے لیے نائٹروجن پالیسی کو مؤثر طریقے سے سمجھنے کے لیے ضروری اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ مطالعہ نائٹروجن کے استعمال، اس کے انتظام، اور آلودگی کےممکنہ تدارک کےمعاملات اوراس ضمن میں درپیش چیلنجوں کی ایک جامع  تصویر بھی پیش کرتا ہے۔

ورکشاپ کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کرنے والے شرکاء نے بھرپور بحث کی اور نائٹروجن کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے پالیسی فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے