آئی پی ایس اور سی ایس آر ایس کے درمیان علمی تحقیق میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی تجدید

آئی پی ایس اور سی ایس آر ایس کے درمیان علمی تحقیق میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی تجدید

آئی پی ایس اور سنٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز (CSRS) کابل نے علمی تحقیق میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 19نومبر 2019ء کو مفاہمتی یادداشت کی تجدید پر معاہدہ کیا۔

 IPS-CSRS-MoU

آئی پی ایس اور سنٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز (CSRS) کابل نے علمی تحقیق میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 19نومبر 2019ء کو مفاہمتی یادداشت کی تجدید پر معاہدہ کیا۔

آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رُخ اور ڈائریکٹر جنرل جی سی ایس آر کے دستخطوں سے 19دسمبر کو شروع ہونے والا یہ معاہدہ باہمی رضامندی سے توسیع یا ترمیم کی شق کے ساتھ مزید پانچ سال کے لیے موثر رہے گا۔ پاکستان افغانستان تعلقات، علاقائی اور عالمی امور، پاکستان/افغانستان سیاسی اور سماجی و معاشی پہلوؤں کو سمجھنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر متعلقہ امور پر مربوط سرگرمیوں جیسے موضوعات پر تحقیق کے باعث دونوں ممالک کے ریسرچ سکالرز، مشترکہ مفادات کے میدان میں معلومات، تحقیقی مواد اور مہارت کے اشتراک، مشترکہ تحقیقی مطالبات، سیمینارز، کانفرنسوں، سمپوزیمز، لیکچروں اور تربیتی ورکشاپوں کے انعقاد کے باعث تعاون میں اضافہ ہوگا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے