احمر بلال صوفی

ahmerbilal

احمر بلال صوفی

ahmerbilalجناب احمر بلال صوفی ایک سینئر قانون دان اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر قانون ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے 1988ء میں ایل ایل ایم کیا۔ وہ 1988ء میں ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کی حیثیت سے اور 2000ء میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کی حیثیت سے رجسٹر ہوئے۔ وہ قومی اہمیت کے بہت سے مقدمات میں سپریم کورٹ میں پیش ہوتے رہے اور اہم قانونی معاملات میں حکومتِ پاکستان کو مشاورت فراہم کرتے رہے۔ وہ ریسرچ سوسائٹی آف انٹر نیشنل لا کے تاسیسی صدر ہیں، وہ مارچ 2011ء میں تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ حال ہی میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف (ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر) پاکستان کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی بہتری کے لیے بھرپور علمی کام کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے