اسلام اینڈ پالیٹکس

Islam and Politics

اسلام اینڈ پالیٹکس

Islam and  Politics
اسلام اینڈ پالیٹکس
امِت پانڈے، ایلن لیپسن
ایڈیشن: 2009
ISBN: 978-969-448-098-5
صفحات: 120
قیمت: 600 روپے (پاکستان میں)
26 امریکی ڈالر (بیرون ملک)
Contents

 

ہینری ایل۔ سٹمسن سینٹر وانشنگٹن ڈی سی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تحت ہونے والی مشترک کانفرنس کی بنیاد پر یہ کتاب تیار کی گئی ہے، یہ کتاب مسلم دنیا کی موجودہ حالت اور مسائل کے بارے میں مشرق وسظیٰ، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے ماہرین اور اہل فکر کے مقالات پر مشتمل ہے۔

اس کتاب میں مسلم اہل قلم، علاقائی امور کے ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے معاصر مسلم سوچ اور موجودہ بین الاقوامی سیاست کے اہم مسائل پر گفتگو کی ہے۔ بطور خاص وہ موضوعات جو مغرب اور مسلم دنیا کے درمیان پائی جانے والی سنگین مشکلات کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ اس میں دوسروں کی جانب سے کئے جانے والے تشدد کے خلاف مشترک اظہار تشویش اور مذہب اور معاشرے کی گورننس کے درمیان تعلق کے حوالے سے سوچ میں بنیادی فرق پر باہمی اتفاق کا اظہار کیا گیا۔

اس مجموعہ مضامین میں اسلام اور سیاست کے درمیان تعلق کے اہم پہلوؤں کی ایک اجمالی تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ موجودہ مسائل کے حوالے سے معاصر مسلم فکر کا یہ ایک بالکل درست خاکہ مہیا کرتا ہے اور مسلم دنیا میں ہونے والی بحث کے چند اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ مضامین مذہبی فلسفے کی بحثیں نہیں ہیں بلکہ یہ ریاستی امور میں مذہب کی اہمیت پر مشتمل ہیں۔

"اسلام اینڈ پالیٹکس” میں پیش کی گئی بحث پالیسی سازوں، تجزیہ نگاروں، سیاسی رہنماؤں، قانون سازوں، تحقیق کاروں، تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی کی تنظیموں، ذرائع ابلاغ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو خاطر خواہ اور قابل قدر مواد فراہم کرتی ہے۔

 

 

Available at online store of saeed book bank

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے