طبی اخلاقیات پرنئی کتاب

طبی اخلاقیات پرنئی کتاب

Medical Ethics An Islamic Perspectiveکتاب:                       Medical Ethics: An Islamic Perspective       

مصنف:                     ڈاکٹر محمد اقبال خان

آئ ایس بی این:         978969448106-7

صفحات:                     ۳۳۶   (مجلد)

قیمت :                       ۶۰۰ روپے ( پاکستان)  ،  ۲۵ ڈالر  (بیرون پاکستان)

اشاعت:                    مارچ ۲۰۱۳

                            متن

 

کتاب کے بارے میں

علم طب کے آغاز ہی سے اسے بہت سے اخلاقی مسائل کا سامنا رہا ہے جس پر صدیوں تک گفتگو اور بحث ہوتی رہی ہے۔ عصر ِحاضر میں علم طب کی غیر معمولی ترقی نے بہت سے نئے اخلاقی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ ضرورت ہے کہ ان اخلاقی مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے، ان پر گہری نظر سے اور ٹھوس تحقیق کی بنا پرعلمی تبادلہ خیال اور جائزہ کا اہتمام ہو۔ اگرچہ ان میں سے بہت سے اخلاقی مسائل دنیا بھر میں مشترکہ ہیں تا ہم ان کے حل کے لیے جو اپروچ عموماًاختیار کی گئی وہ زیادہ تر مغربی لادینی فکری پس منظر کے ساتھ سامنے آئی۔ سیکولر لادینی فکر عموماً اخلاقی اقدار کے بارے میں ایسی حساسیت نہیں رکھتا جو دنیا بھر کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے لیے قابل اطمینان ہو۔ لہٰذا مسلم ماہرین  طب اور تحقیق کاروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان مسائل کا حل ایسے علمی طریقے سے تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جو خود ان کے اپنے نظامِ اقدار سے ہم آہنگ ہو تا کہ مسلم دنیا ان سے استفادہ کر سکے۔

انگریزی میں لکھی گئی کتاب ”طبی اخلاقیات: اسلامی تناظر“ طبی اخلاقیات کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ میڈیکل سائنس کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے یہ ایک بہت مفید اور طب میں اخلاقیات کے عملی اطلاق پر ابھارنے والی کتاب ہے۔

اس کتاب کا تعارف معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر انیس احمد نے تحریر کیا ہے جو رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ہیں۔ جبکہ کتاب کا پیش لفظ فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (FIMA) کے سابق صدرڈاکٹر علی مشعل کا تحریر کردہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان( پ۱۹۶۰ء) پاکستان کے ایک اعلیٰ پائے کے سرجن ہیں جو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن سطح پر پڑھانے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ آج کل وہ آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد کے پرنسپل اور اے جے کے یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ہیں۔

وہ آٹھ سال تک اسلامک میڈیکل کالجز کنسورشیم کے چیئرمین رہے ہیں اور اب بھی اس ادارے کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔ وہ فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحفظِ وقار (Save Dignity) پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ بین الاقوامی پیشہ ورانہ تنظیموں میں نمایاں عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز میں بھی مختلف سطحوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

محمد اقبال خان قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں دو سو سے زائد علمی مضامین پیش کر چکے ہیں۔ ان کے ۵۵ تحقیقی مقالے اور تین کتابیں اس سے قبل شائع ہو چکی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے